پاکستان کو یواے ای سے تین ارب ڈالرمل گئے


پاکستان کو یواے ای سے تین ارب ڈالرمل گئے

متحدہ عرب امارت نے تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرادیئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا کہ پاکستان کو مالی امداد کے معاہدے پر ڈی جی ابوظہبی فنڈ فارڈوپلمنٹ اورگورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق دوست ملک کی جانب سے یہ امداد ملک میں مالی استحکام لانے اورمعاشی چینلج سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دوسری طرف وال اسٹریٹ جرنل نے آج اپنی خبرمیں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو سہارے کے لیے اسٹرٹیجک پوزیشن کی بنیاد پرعرب ممالک سے رجوع کیا ہے۔

خبر کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امداد دینے کاوعدہ کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے اورمعاہدوں پر حتمی دستخط کریں گے۔

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو قرضوں کی مد میں 12 ارب ڈالر فوری طور پرملیں گے۔

دوست ممالک کی امداد سے پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کی مد میں بھی بہتری ملے گی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری