پولیس گواہ پیش نہیں کرسکتی انصاف کیا دلائے گی، سندھ ہائیکورٹ

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ پولیس اپنے اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی گواہ پیش نہیں کررہی تو کسی اور کو کیا انصاف دلائے گی۔

پولیس گواہ پیش نہیں کرسکتی انصاف کیا دلائے گی، سندھ ہائیکورٹ

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ چکرا گوٹھ کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، 7 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ایم کیوایم کارکن گل محمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کیس میں گواہ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کلیم امام کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس حکام اپنے اہلکاروں کے قتل کے کیس میں بھی گواہ پیش نہیں کرپارہے تو کسی اور کو کیا انصاف دلائیں گے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ چکرا گوٹھ کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملزم گل محمد کو ضمانت پررہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2011 میں کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ میں فائرنگ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری