حب حادثے میں جاں بحق 24 افراد کی میتیں کراچی سے پنجگور پہنچا دی گئیں


حب حادثے میں جاں بحق 24 افراد کی میتیں کراچی سے پنجگور پہنچا دی گئیں

مسافر بس حادثے میں دو روز قبل جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی میتیں کراچی سے پنجگور پہنچا دی گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، حادثے میں جاں بحق 27 میں سے 24 افراد کی نماز جنازہ پنجگور کے خدا آباد کے تبلیغی اجتماع گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد اجتماعی تدفین کا امکان ہے۔

21 جنوری کو بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخمیوں کو اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تدفین آج کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری