سعودی شہرنجران پر دو بیلسٹک میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی عرب کے شہر نجران میں اتحادی افواج کے مراکز پر زلزال ایک بیلسٹک سے حملہ کیا ہے۔

سعودی شہرنجران پر دو بیلسٹک میزائل حملے

تسنیم خبررساں ادارے نے غیر ملکی ذرائع سے بتایا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران پر دو کامیاب بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حوثی اور یمنی فوج کے اس دعویٰ کے بعد سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا نہ ہی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ حوثی اوریمنی فوج نے  سعودی عرب کے شہر نجران پر2 میزائل  داغے تھے جس سے متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری