نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی، دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری