سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کی رپورٹ


سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کی رپورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پررپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے جبکہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری