ملک میں علمی ترقی کی رفتار میں رکاوٹ یاسستی نہیں آنی چاہئے، امام خامنہ ای


ملک میں علمی ترقی کی رفتار میں رکاوٹ یاسستی نہیں آنی چاہئے، امام خامنہ ای

امام سید علی خامنہ ای نے ملک کے دانشوروں اور سائنسدانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ملک میں علمی ترقی کے رفتار میں کندی اور سست روی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس ریسرچ سینٹر کے اراکین،  سائنسدانوں، محققین اور ممتاز اسکالروں کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علوم میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت و ترقی کے لئے بغیر کسی توقف کے رات دن کوششیں جاری رکھنے کی تاکید فرمائی۔

امام خامنہ ای نے مختلف سائنسی میدانوں، بالخصوصعلم طب، اقتصاد اور معاشرتی علوم پر کوگنیٹیو سائنس کے اثرات کا ذکر کیا آپ نے فرمایا کہ ملک کی سائنسی ترقی کی رفتار میں توقف یا سستی نہیں آنی چاہئے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ گزشتہ بیس سال میں ملک میں سائنسی ترقی و پیشرفت کی رفتار اطمینان بخش رہی ہے، اس رفتارمیں سست روی نہیں آنی چاہئے بلکہ خدا پر توکل اور اس کی نصرت پر اعتماد کرتے ہوئے، خلوص نیت کے ساتھ علمی و سائنسی ترقی کی رفتار بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

آپ نے ملک کے سائنسدانوں اور اسکالروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مغرب والوں کے پروگراموں اور ان کی باتوں پر ہر گز اعتماد نہ کریں بلکہ ان کی سفارشات کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مغرب والوں نے جدید علوم اور سائنس میں زیادہ ترقی کی ہے لیکن اقوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب بھی انھوں نے ہی زیادہ کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری