شام عراق سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد تکفیری ہلاک


شام عراق سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد تکفیری ہلاک

عراقی رضاکارفورسز نے شام سے متصل سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضاکارفورسزنے ہمسایہ ملک کی سرحد پرداعشی دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

عراقی رضاکار فورسزنےسرحدپارسے تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے کم ازکم 43 تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

عراقی فوج کی کارروائی میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

دوسری طرف الفرات نیوز نے خبردی ہے کہ الحشدالشعبی کے جوانوں نے الصینیہ نامی سرحدی علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے 10 خطرناک قسم کے دستی بم اور 21 میزائل بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری