صحافی مرضیہ ھاشمی کو امریکا نے 11 دن کے بعد رہا کردیا


صحافی مرضیہ ھاشمی کو امریکا نے 11 دن کے بعد رہا کردیا

ایرانی پرس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ھاشمی کو امریکا نے 11 دن کے بعد رہا کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرس ٹی وی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل رات صحافی مرضیہ ھاشمی کو امریکا نے 11 روز کے بعد رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 11 روز پہلے بغیر کسی دلیل کے ایران پرس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ھاشمی کو ایئرپورٹ سنت لوئیس سےگرفتار کرکے اس پر تشدد کیا تھا۔

ایران پرس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ھاشمی کے لئے پوری دنیا میں مظاہرات ہوئے اور امریکا سےاس کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا، تاہم 11 دن بعد امریکا نے سیاسی صورتحال پر اس کو کورٹ کے حکم سے رہا کردیا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری