معطل اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کررکھی ہے جس کے تحت معطل اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

معطل اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، 17ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ سے آج پارلیمنٹ سیشن کی کارروائی کا حصہ بننے سے روک دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے کل 342 ارکان پارلیمنٹ میں سے  325 ارکان نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں جن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری بھی شامل ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے 72 ارکان پارلیمنٹ کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس فہرست میں موجود 55 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دی تھیں۔

واضح رہے کہ معطل ہونے والے اراکان اسمبلی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری،، ڈپٹی اسیپکر قومی اسمبلی قاسم سوری، احسن اقبال، حسین الہی، مصدق ملک، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل، وزیر حصت عامر محمود کیانی، علی اعوان، راحیلہ مگسی، انوار الحق اور دیگر شامل تھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری