کراچی: اسکول اورکالجز کے وین ڈرائیورزنےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی

اسکول اینڈ کالجزوین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈرائیورزآج سے شہرمیں اسکول، کالجز وین نہیں چلائیں گے۔

کراچی: اسکول اورکالجز کے وین ڈرائیورزنےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز نے ہڑتال کردی، وین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث بچے رُل گئے، بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا، والدین کو بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔

آل کراچی اسکول اینڈ کالج ویلفیئرایسوی ایشن کے مطابق ڈرائیورزآج سے شہرمیں اسکول، کالجزوین نہیں چلائیں گے، آج پک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔

اسکول اورکالج کے وینزڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، معیاری گیس سلنڈرز پرگاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے، ضبط شدہ 1500سلنڈرزواپس کیے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے اسکول وینز سے متعلق مکمل کوائف طلب کیے تھے، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں، 5 جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری