وینزویلا نے امریکا سے تعلقات منقطع کرلیے، سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم


وینزویلا نے امریکا سے تعلقات منقطع کرلیے، سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

وینزویلا نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جب کہ فورسز اور اپوزیشن کارکنان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

وینزویلین صدر نیکولس مدورو نے امریکی سفارتکار کو 72 گھنٹوں کے اندرملک چھوڑنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے۔

اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کی جانب سے عوام کے سامنے خود کو صدر قرار دیے جانے کے بعد صدر نیکولس مدورو نے صدارتی محل سے ٹی وی پر قوم سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے لیے اپوزیشن کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

وینزویلین صدر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ اس سرزمین کے لوگ اس کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری