سعودی عرب دہشتگردوں کی مالی معاونت کی ممکنہ فہرست میں شامل


سعودی عرب دہشتگردوں کی مالی معاونت کی ممکنہ فہرست میں شامل

یورپین کمیشن نے سعودی عرب کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق یورپی یونین کی مسودہ فہرست میں شامل کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپین کمیشن نے سعودی عرب کو ایسے ممالک کی مسودہ فہرست میں شامل کیا ہے جو خطرے کا باعث ہیں کیونکہ یہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے میں لاپروائی کر رہے ہیں۔

یہ اقدام سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب پر پڑنے والے بین الاقوامی دباؤ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔

 یورپی یونین اور سعودی عرب کے ایک ذرائع کا کہنا تھا اس فہرست کو رواں ہفتے یورپی یونین کمیشن کے 2017 سے بنائے گئے نئے معیار کا استعمال کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کیا گیا اور سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جنہیں اس اپ ڈیٹڈ فہرست میں شامل کیا گیا، جو ابھی تک خفیہ ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر سعودی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ اقدام ریاض کے لیے ایک ایسے وقت میں دھچکا ہے جب وہ بڑی تبدیلی کی منصوبہ بندی اور اپنے بینکوں کے مالی تعلقات کی بہتری میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے لئے اپنی بین القوامی ساکھ بڑھانے کی کوشش کر رہا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری