آبی تنازعات پرمذاکرات: پا کستانی وفد زیرتعمیرآبی منصوبوں کے معائنے کے لئےکل بھارت روانہ ہوگا


آبی تنازعات پرمذاکرات: پا کستانی وفد زیرتعمیرآبی منصوبوں کے معائنے کے لئےکل بھارت روانہ ہوگا

پاکستانی وفد دریائے چناب پرزیرتعمیرآبی منصوبوں کے معائنے کے لئے کل بھارت جائے گا، جہاں وفد دریائے چناب پر لوئرکلنائی اورپاکل دل کامعائنہ کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پرمذاکرات برف پگھل گئی، انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پا کستانی وفد 27 جنوری کو بھارت جائے گا، وفد اتوارکو واہگہ کے راستے نئی دہلی روانہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی وفد بھارت جائے گا اور 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرےگا۔

سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کے معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے دیئے گئے ہیں۔

پا کستانی انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر کامیابی ملی ہے۔

یاد رہے 11 جنوری کو بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پرزیرتعمیرآبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری