قونصلیٹ حملہ ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد


قونصلیٹ حملہ ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد

قونصلیٹ حملہ ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس میں سہولت کاری کے 3 ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

دورانِ سماعت 3 ملزمان احمد حسنین، نادر خان اور علی احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان احمد حسنین، نادر خان اور علی احمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان بھی طلب کر لیا۔

پولیس کے مطابق 2 ملزمان نے پہلے ہی چینی قونصلیٹ پرحملے کے کیس میں سہولت کاری کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری