طالبان اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 25 جنوری کو ہو گا


طالبان اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 25 جنوری کو ہو گا

دوحہ میں افغان طالبان اورامریکہ کے درمیاں مذاکرات کا اگلا دور 25 فروری 2019 کو ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فی الحال مذاکرات کے آئندہ راؤنڈ کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی نے قطری وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں فریقین کو 25 فروری کے دن دوبارہ ملاقات پرکوئی اعتراض نہیں ہے اور رضامند بھی ہیں۔

امریکہ اورطالبان کے درمیان گزشتہ روز قطرکے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا نے افغانستان سے آئندہ 18 ماہ میں نکل جانے کا عندیہ دیا تھا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کے چھٹے دن ہونے والی بات چیت میں امریکی حکام نے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا پر آمادگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی زور دیا کہ طالبان بھی جنگ بندی کریں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان نہ صرف ابتدائی معاہدہ طے پا گیا بلکہ ڈرافٹ بھی تیارکرلیا گیا، تیار ڈرافٹ کے تحت امریکہ اورنیٹو فورسز آئندہ 18 ماہ میں افغانستان سے نکل جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ثالثی کردار سے افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پایا۔

اس طرح 17 سالہ طویل جنگ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری