ڈولفن اہلکاروں کو دوبارہ تربیتی کورس کرانے کی ہدایت


ڈولفن اہلکاروں کو دوبارہ تربیتی کورس کرانے کی ہدایت

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو پھر سے تربیتی کورس کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈولفن فورس کی کارکردگی پر آئی جی پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ تربیتی کورس کرانے کی ہدایت کی، جس کے بعد پہلے مرحلے میں ڈولفن اہلکاروں کے 250 اہلکاروں کو فیلڈ سے ہٹا کر تربیت کے لیے بھیج دیا گیا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈولفن اہلکاروں کو چار ہفتوں پر مشتمل ریفریشر کورس کے نام سے کورس کروایا جائے گا جس کا مقصد اہلکاروں کا عوام کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنا ہے۔

ڈولفن کورس کے اہلکاروں کو دو ہفتے کی ٹریننگ پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ، ایک ہفتہ بیدیاں ٹریننگ سینٹر جب کہ ایک ہفتہ کی ٹریننگ چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں دی جائے گی۔

تربیتی کورس میں اہلکاروں کو عوام کے ساتھ مناسب رویہ اورعوام کے درمیان گولی چلائے بغیر دشمن پر قابو پانے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈولفن فورس کے جوانوں نے گذشتہ سال مئی میں بادامی باغ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 14 سالہ بچے کو ہلاک کردیا تھا جب کہ ڈولفن اہلکاروں نے ہی گذشتہ سال نومبر میں سبزہ زار میں ذہنی معذور کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری