شامی فوج کی حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد تکفیری ہلاک


شامی فوج کی حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد تکفیری ہلاک

شامی فوج نے حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقے الھبیط میں تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے اسرائیل اور آل سعود کے متعدد حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فوج اور عوامی رضاکاروں نے کفرزیتا، حصریا اور الاربعین کے علاقوں میں بھی زبردست کارروائی کی جس کے نتیجے میں کئی شرپسند ہلاک یا زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل سمیت متعدد یورپی ممالک کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کی بدترین شکست کے بعد اب ان تکفیری دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے کا ناپاک منصوبہ تیار کیا گیاہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری