پاکستان دنیا کا خوبصورترین ملک ہے، عمران خان


پاکستان دنیا کا خوبصورترین ملک ہے، عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیاحت میں اتنی طاقت ہے کہ سوئٹزرلینڈ بھی اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ماؤنٹین ٹورازم، مذہبی سیاحت اور تاریخی ٹورازم کا کوئی ثانی نہیں ہے لیکن ہم نے سیاحت کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کھڑی کر رکھی تھیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات اور بڑھ جاتی سمندر پار پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ خریں ،ہماراملک جو آج مشکل حالات میں ہے، انشاء اللہ یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے مثال بنے گا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد جب معاملات کو اندر سے دیکھا تو پتہ چلا کہ حالات کس قدر خراب ہیں، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اس قدر خراب ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی یہ حالت کرپشن اور بدنظمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے مشکل وقت ہے، توازن اور ادائیگیوں کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا، موجودہ صورت حال میں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارے لیے آسان راستہ تھا لیکن ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سے ختم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اوور سیز پاکستانیوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا مگر اب ان کے لیے سہولتیں بڑھا رہے ہیں،تمام قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ ان میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے پاس ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں وطن میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ داروں کے لیے ورجن ٹیریٹری ہے اور انشاء اللہ یہ ملک بہت تیزی سے آگے جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے مفاد کے لیے بنائیں گے، پوری دنیا میں سبزپاسپورٹ کی عزت کروائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری