ایران کاکاروباری ادائیگیوں کے لیے نئے یورپی نظام کا خیرمقدم


ایران کاکاروباری ادائیگیوں کے لیے نئے یورپی نظام کا خیرمقدم

ایران کی حکومت نے رقوم کے تبادلے کے لئے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران حکومت کے  ترجمان کے مطابق، رقوم کے تبادلے کے لئے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ہے۔

قبل ازیں جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کے ساتھ کاروبار اور رقوم کے لین دین کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کمپنی ایک ایسی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی، جو سخت امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپینوں کے ایران کے ساتھ کاروبار کو ممکن بنائے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری