آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ڈالر 150 روپے کا ہوجائے گا :اشفاق تولہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رجوع اور قرضے حاصل کرنے کی صورت میں جون2019 تک امریکی ڈالر کی قدر150 روپے سے تجاوز کرجائے گی جبکہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی تیز رفتاری سے اضافہ ہوگا.

آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ڈالر 150 روپے کا ہوجائے گا :اشفاق تولہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ممتاز معیشت دان اشفاق تولہ نے ہفتے کو پاکستان ویونگ ملز ایسوسی ایشن کے ٹیکس سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے جون 2021 تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 45000ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی بقا وترقی کیلیے ہر سطح پرآواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان میں تحقیقی شعبہ انتہائی کمزور رہا ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ریسرچ کرتے ہیں وہ صرف اپنے مفادات کواولین ترجیح دیتے ہیں

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری