جام جهانی 2022 قطر
 

چین سے مزید3 معاہدے کرلئے: خسرو بختیار


چین سے مزید3 معاہدے کرلئے: خسرو بختیار

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے کہا ہے کہ ملک کا ڈھانچہ گزشتہ حکومتیں کھوکھلا کرگئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے کہا کہ حکومت نے چین سے مزید 3 معاہدے کئے ہیں، صنعتی ترقی ، زرعی تعاون اور سماجی معاشرتی ترقی کے معاہدے اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پرپل اورسڑکیں اسی سال مکمل ہوں گی، ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی۔

خسرو بختیارنے کہا کہ پاکستان میں شمالی جنوبی سڑکوں کووسعت دی جائےگی، رحیم یار خان میں پاورپراجیکٹ اور پانی کے ذخائربنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے تعداد پوری کررہے ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب صوبہ کا سیکرٹریٹ جون سے قبل بنائیں گے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری