اقوام متحدہ کی رپورٹ بھارت کیخلاف فرد جرم ہے: صدرآزاد کشمیر


اقوام متحدہ کی رپورٹ بھارت کیخلاف فرد جرم ہے: صدرآزاد کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ بھارت کے خلاف فرد جرم ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدر آزادکشمیر مسعود خا ن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور قائدین کو غیرقانونی طور پر قید میں رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے جسے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں مرتب کیا گیا ہےاور یہ رپورٹ ہندوستان کےخلاف فرد جرم بھی ہے۔

صدر آزادکشمیر نے کہاکہ بھارتی فوج چن چن کر کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہے جبکہ پیلٹ گن کےاستعمال سے ہزاروں افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کا مکمل ادراک ہے، پاکستان، آزاد اور مقبوضہ کشمیر ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی اور حق خودارادیت تک کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری