سردی میں ان 3 مشروبات سے وزن کم کریں


سردی میں ان 3 مشروبات سے وزن کم کریں

وزن کم کرنے کے بارے میں جب بھی بات کی جاتی ہے، تو ہمیشہ ایسی ڈائیٹس کے بارے میں بتایا جاتا ہے، جنہیں فالو کرنا یا تو خاصہ مشکل ہے، یا پھر جنہیں اپنا کر ذائقہ دار کھانوں سے خود کو دور کرنا ہو۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اگر آپ بھی اس موسم میں اپنا وزن کم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور فائبر پروٹین سے بھرپور ڈائیٹس کھا کر تھک چکے ہیں، تو یقیناً کچھ نیا اپنانے کی کوشش کریں۔

سردی کے موسم میں دستیاب پھل اور سبزیوں سے ایسے مشروبات تیار کریں جو نہ صرف ذائقہ دار ہوں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیں۔

اس موسم میں کم کیلوریز سے بنے یہ تین مشروبات ضرور بنائیں:

چقندر کا شربت

سردی میں دستیاب یہ سبزی غذائیت سے بھرپور ہے، 100 ملی لیٹر چقندر کے شربت میں 35 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اس سبزی کا شربت تیارکریں، مزید ذائقہ دار بنانے کے لیے کئی اور پھل بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔

گاجر کا شربت

گاجر کو سردی کی سوغات مانا جاتا ہے، اس میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، گاجر کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے، بغیر چینی گاجر کے شربت کا ایک گلاس روزانہ صحت کے لیے بھی مفید ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

سیب کا شربت

100 گرام سیب کے جوس میں صرف 50 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اس لیے اس پھل کو سب سے کم کیلوریز رکھنے والا پھل مانا جاتا ہے، اس کے جوس میں دارچینی پاؤڈر بھی شامل کیا جاسکتا ہے، جو سردیوں کے لیے خاصہ مفید ہے۔

 

 

 

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری