کراچی میں پولیس وین کا چالان


کراچی میں پولیس وین کا چالان

کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس نے غلط سمت سے آنے والی پولیس کی موبائل کا چالان کیا۔

 تسنیم خبررساں ادارے نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پولیس موبائل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت میں سفر کررہی تھی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے موبائل کے ڈرائیور کا 520 روپے کا چالان کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد لوگوں نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کی خوب داد رسی کی۔

عوام کا موقف ہے کہ اگر پاکستان میں اس طرح سب افسران فرض شناس ہو گئے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، لوگوں کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ خود بھی قانون پر عمل درآمد کریں۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی ٹریفک پولیس نے کراچی کے علاقے فوارہ چوک پر رانگ وے جانے والی پولیس موبائل کا ٹریفک اہلکار نے چلان کیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ‘ ویڈیو میں اہلکار کو پولیس موبائل کا چالان کرتے دیکھا جاسکتا ہے ‘پولیس موبائل کا چالان ہوتا دیکھ کرشہریوں نے ٹریفک پولیس کے لئے تالیاں بجائیں چلان کے بعد پولیس کو موبائل واپس موڑ کر رائٹ وے جانا پڑا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری