اردن کی پارلیمنٹ میں شدید لڑائی،ارکان آپس میں دست گریباں+ ویڈیو


اردن کی پارلیمنٹ میں شدید لڑائی،ارکان آپس میں دست گریباں+ ویڈیو

اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی،جبکہ اراکین پارلیمنٹ آپس میں ناصرف دست و گریبان ہوئے بلکہ مخالفین پرپانی کی بوتلیں بھی برسائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اردن کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین انفراسٹرکچر بل کے حوالے سے بحث و مباحثہ میں مصروف تھے کہ یہ بحث تکرار اور پھر تکرار ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر گئی۔
ایوان میں بحث کے دوران اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف دل کی خوب بھڑاس بھی نکالی، کچھ اراکین آپس میں دست و گریبان ہوئے تو کچھ نے ایک دوسرے پر پانی کی بوتلوں سے وار کئے۔
واضح رہے کہ اردن کی پارلیمان میں دس سال پہلے اراکین کے درمیان تکرار کے بعد فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری