کرگل میں سیدہ کونین کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا+ تصاویر


کرگل میں سیدہ کونین کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا+ تصاویر

   مقبوضہ کشمیر کے علاقے کرگل میں سیدہ کونین سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دختر رسول ؐپاک بی بی بتول سیدہ خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرہؑ سلام اللہ علیھا کا یوم شہادت دنیا بھر کی طرح کرگل میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن علمائے اثناعشریہ کرگل کی قیادت میں مرکزی جلوس مدرسہ اثناعشریہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا انقلاب منزل پراختتام پذیرہوا۔

واضح رہے کہ جلوس میں کرگل بھرکے ہزاروں عزاداروں نے بھرپورشرکت کی۔

جلوس کے شرکا سے علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ کونین کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری