عراق: خانقین میں داعش کا خطرناک منصوبہ ناکام/خودکش حملہ آورہلاک


عراق: خانقین میں داعش کا خطرناک منصوبہ ناکام/خودکش حملہ آورہلاک

عراقی فوج اور رضاکارفورسزنے خانقین شہرمیں داعشی دہشت گردوں کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے صوبہ دیالہ کےخانقین شہرمیں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک خطرناک منصوبے کو مکمل طورپرناکام بنا دیا ہے۔
الفرات نیوز نے خبردی ہے کہ الحشدالشعبی کے جوانوں نے تکفیری داعشی دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرنے کے بعد متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
الحشد الشعبی کی جوابی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آوربھی ہلاک ہوگیاہے۔
عراقی رضاکارفورس کا کہنا ہے کہ بغداد کے مختلف علاقوں میں الحشدالشعبی کے نام سے کئی جعلی چک پوسٹ بنائے گئے تھے، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ان تمام جعلی چک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
الحشدالشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے جعلی چک پوسٹوں سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور دوسرے اہم جنگی سازوسامان کے الات بھی دریافت کرکے ضبط کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق بھرکے تمام علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد اس ملک کے مختلف شہروں میں تخریبی کاروائیاں کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری