ایرانی سفیرکی اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات، سرحدی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے کوئٹہ میں اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو سےملاقات کی ہے۔

ایرانی سفیرکی اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات، سرحدی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کوئٹہ میں بلوچستان کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارتی اور سرحدی روابط کو مضبوط بنانے اوران شعبوں میں گفتگو پر زور دیتے ہوئےدونوں ممالک کے سرحدی صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور ان علاقوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر تاکید کی.

اس ملاقات میں بلوچستان کے اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے ایران و پاکستان کے مابین باہمی تعاون کی کیپیسٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کی تجارت اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئیے۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی گئی۔

ایران کے سفیر اور بلوچستان کے اسپیکر نے زمینی اور فضائی نقل و حمل اور ریلوے کے شعبوں سمیت مسافروں کی سہولیات کے لئے سرحدی کمیٹی کی منظور شدہ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری