سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان کے خلاف مظاہرے + ویڈیو


سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان کے خلاف مظاہرے + ویڈیو

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے یمنی عوام پر مسلط کی گئی چار سالہ جنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہزاروں انسانوں کی شہادت کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو ٹھہرایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہے، پاک افواج کو کسی صورت پرائی جنگ میں شرکت نہیں کرنے دیں گے، محمد بن سلمان کی مخالفت کا مطلب فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان پاکستان کا ممکنہ دورہ کرنے والے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری