خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع


خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، عدالت کے باہر کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے گئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا جو ان کی

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف ریفرنس کا کیا بنا؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی حکام کو خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا اور جلدی ریفرنس دائر کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو بھی جلدی کام کرنے کی ہدایت کی۔

جب کہ عدالت نے خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک 16 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہےکہ نیب نے پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران کو گزشتہ سال 11 دسمبر کو گرفتار کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری