بھارتی ہیکرز کا پاکستان کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ

بھارتی ہیکرز کی جانب سے دفترخارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کرکے اسے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارتی ہیکرز کا پاکستان کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مختلف طریقوں سے حملے کر رہا ہے، بھارتی ہیکرز کے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیں گے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس اور ایف اے ٹی ایف سے خوفزدہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

سائبر حملے کے بعد امریکا، برطانیہ، ہالینڈ، ناروے، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں دفتر خارجہ کی ویب سائٹ نہیں دیکھی جا سکتی جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ویب سائٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری