فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج، 15 افراد گرفتار اورمتعدد زخمی

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں اور 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج، 15 افراد گرفتار اورمتعدد زخمی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا۔

واضح رہے کہ فرانس میں 17نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج شروع کیا گیا تھا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری