ایران نے کروز میزائل سے لیس آبدوز ’’فاتح‘‘ بنا لی + تصاویر


ایران نے کروز میزائل سے لیس آبدوز ’’فاتح‘‘ بنا لی + تصاویر

ایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس ’’ فاتح‘‘ نامی آبدوز بنا لی، جسے اپنے بحری بیڑے میں شامل کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبے ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں ایک خصوصی تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ ’’فاتح‘‘ آبدوز ملکی ساختہ ہے اور جسے ایرانی انجینیروں نے دن رات کی محنت سے تیار کیا۔

اس موقع پرایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈئیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ فاتح آبدوز، ایرانی محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں نے تیارکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 600 ٹن وزنی یہ آبدوز اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کی حامل ہے اور سمندر میں 250 میٹر کی گہرائی تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

بحری سرنگوں اورکروزمیزائل سے لیس فاتح آبدوز 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوراس کے ذریعے میزائل فائرکیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ملکی ساختہ ’’فاتح‘‘ آبدوز کو ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری