اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ برپا کرنا چاہتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ


اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ برپا کرنا چاہتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ برپا کرنا چاہتا ہے جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، امریکی پالیسیاں اور اسرائیلی کے عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کیا اورکہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ برپا کرنا چاہتا ہے، امریکی پالیسیاں اور اسرائیلی کے عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایرانی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس پرعالمی قوتوں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے، اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمایت حاصل ہے جس سے طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا خود تو جوہری توانائی کے معاہدے سے دست بردار ہوچکا ہے اور دیگر یورپی ممالک کو بھی معاہدے سے انخلاء پر مجبور کر رہا ہے، امریکا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری