پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید


پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

مکران ڈویژن کے ضلع پنجگورمیں دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں پنجگور کے پہاڑی علاقے میں واقع 2 چوکیوں پر شفٹ کی تبدیلی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ایف سی بلوچستان کے ترجمان خان واسع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اہلکاروں کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد ایف سی اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور شہدا کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔

شہید اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک عبدالرحمٰن، سپاہی نصیب اللہ، سپاہی نعمان اور حق نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری