کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب جاں بحق


کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب جاں بحق

کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور چیمبر آف کامرس کے رکن عبدالحبیب جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت عبدالحبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں فائر کیں جو دو نائن ایم ایم پستولوں سے چلائی گئیں۔

مقتول کے پاس سے کراچی چیمبر آف کامرس کا کارڈ ملا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان نے واردات کی، ملزمان پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے، دو نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

ترجمان پی ایس پی کے مطابق حبیب پی ایس 122 سے پی ایس پی کے امیدوار تھے جبکہ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان اور سہولت کاروں کی جلد گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔

آصف حسنین اور پی ایس پی کے دیگر رہنما بھی اسپتال پہنچے اورمقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری