حریت رہنما میرواعظ کی سیکیورٹی ذمہ داری نوجوانوں نے سنبھال لی


حریت رہنما میرواعظ کی سیکیورٹی ذمہ داری نوجوانوں نے سنبھال لی

پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کی سیکیورٹی کی ذمہ داری نوجوانوں نے سنبھال لی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کراچی میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے میرواعظ عمرفاروق سمیت دیگر 6 رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میرواعظ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

میرواعظ عمرفاروق سمیت جن دیگر حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی بھارتی انتظامیہ نے واپس لی ان میں عبدالغنی بٹ، بلال لون، ہاشم قریشی، فضل الحق قریشی اور شبیر شاہ شامل ہیں۔

بھارتی فورسز کے محاصروں اور ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے پیش نظر وادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جب کہ جموں میں ہندو انتہا پسندوں سے خوفزدہ 6 ہزار کشمیری مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز محاصرے کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی، ضلع بھرمیں کرفیو کا سماں ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری