صدر ٹرمپ پر 16 امریکی ریاستوں نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا


صدر ٹرمپ پر 16 امریکی ریاستوں نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

امریکہ کی 16 ریاستوں کے اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا ہے، امریکی صدر پر یہ دعویٰ ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان کو بنیاد بنا کرکیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ  صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈز حاصل کرنے کی غرض سے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔

قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی ایک عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اقدام سرحدی دیوار کے فنڈز کے حصول کے لیے کانگریس کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اپنے اختیارات بڑھانے کے لیے اٹھایا ہے۔

بی بی سی کے مطابق کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل زیویئر بیکیرا کا کہنا ہے کہ  وہ صدر ٹرمپ کو عدالت لے کر جائیں  گے تاکہ ان کی جانب سے صدارتی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روک سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کو ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے سے روکیں گے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کانگرس کو بائی پاس کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے ہنگامی حالت کا اعلان اس وقت کیا جب کانگرس نے سرحدی دیوار کے لیے رقوم کی منظوری دینے سے انکار کیا۔

امریکی صدر کے خلاف پہلا مقدمہ جمعہ کو دائر کیا گیا، پبلک سٹیزن نامی ایک گروپ نے  یہ مقدمہ دائر کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری