ایرانی صدرکی خلیجی ممالک کو قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے کی پیشکش

ایرانی صدر حسن روحانی نے خطے میں قیام امن کے لئے تمام خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایرانی صدرکی خلیجی ممالک کو قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے کی پیشکش

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر حسن روحانی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی بھی خطے میں شدت اور تناؤ پیدا نہیں کیا اور اب بھی ایران قیام امن کے لئے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے ہم مسلم ممالک ہی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں اور اگر کوئی ملک امریکا اور اسرائیل کو خطے میں امن کی ضمانت سمجھتا ہے تو وہ غلطی پر ہے، امریکا اور اسرائیل مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری