بھارت بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرے: چینی حکام


بھارت بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرے: چینی حکام

چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرے،مودی سرکار کو اپنی پالیسیوں اور سیکیورٹی اقدامات پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چینی سرکاری میڈیا نے بھارت کو بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارکو پاکستان اور چین پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنی پالیسیوں اور سیکیورٹی اقدامات پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے اور مسعود اظہرکو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام چین پرعائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا اور اب ملبہ چین پر ڈال رہا ہے۔

اسی طرح بھارت نے بغیر تصدیق کے ایک بار پھر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرعائد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی اور سیکیورٹی کی کمزوریوں کو درست کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، بہتر ہوگا بھارت مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے میں اپنی توانائی صرف کرے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری