زاھدان، سپاہ خودکش حملہ میں ملوث افراد کا سراغ مل گیا جن میں دو پاکستانی بھی ملوث ہیں: کمانڈرسپاہ


زاھدان، سپاہ خودکش حملہ میں ملوث افراد کا سراغ مل گیا جن میں دو پاکستانی بھی ملوث ہیں: کمانڈرسپاہ

آئی آر جی سی (سپاہ) گراؤنڈ فورس کے کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ زاھدان خودکش حملہ میں ملزمان کا سراغ مل گیا، جن میں دو پاکستانی بھی ملوث ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح گراؤنڈ فورس سپاہ کے کمانڈر محمد پاکپور شہدائے خاش کی ایک تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حادثے کے بعد تحقیقات شروع کی تھی اور بہت سارے اقدامات انجام دینے اور تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اس دل خراش حادثے میں دو پاکستانی بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  گاڑی کے قطعات کو جمع کرکے تحقیقاتی ٹیم کودیا توگاڑی کی پہچان ہوگئی اس کے بعد افراد کی شناسائی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم نے ایک خاتون کو گرفتار کیا اس کے بعد دوسرے ملزمان کا پتہ مل گیا۔

کمانڈر محمد پاکپور نے بتایا کہ ان ملزمان میں سے دو پاکستانی ہیں جس میں ایک کا نام حافظ محمد علی ہے۔

کمانڈر نے کہا کہ اس حادثے میں 3 ملزمان تھے جن میں سے دو مل گئے ہیں اور تیسرے ملزم کی تلاش میں ہیں انشا اللہ جلد مل جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ افراد اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اقدامات کرنا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری