جنوبی کوریا پاکستان کو صفراعشاریہ ایک فیصد پر قرض دے رہاہے: پاکستانی سفیر


جنوبی کوریا پاکستان کو صفراعشاریہ ایک فیصد پر قرض دے رہاہے: پاکستانی سفیر

جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا پاکستان کو سب سے کم شرح سود پر قرض دینے والا واحد دوست ملک ہے جو صفر اعشاریہ ایک فیصد پر پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روزنامہ جنگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں سو ملین ڈالر کے آئی ٹی پارک کا منصوبہ بھی جنوبی کوریا کی دوستی کی شاندار مثال ہے تاہم دو سال سے بعض اندرونی مسائل کے سبب ہم اس منصوبے پر کام شروع نہیں کرپارہے ہیں جس سے کورین حکام بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔

سفیر پاکستان نے بتایا کہ جنوبی کوریا سے ملنے والا قرضہ بیس سال تک قابل واپسی نہیں ہوتا جبکہ بیس سال بعد واپسی شروع ہوتی ہے تو اس پر بھی صرف صفراعشاریہ ایک فیصد ہی سود دینا پڑتا ہے دنیا میں اس سے کم شرح سود پر کوئی ملک قرضہ نہیں دیتا۔

رحیم حیات قریشی نے بتایا کہ انھوں نے کورین حکام سے مذاکرات کے بعد قرض کی حد پانچ سو ملین ڈالر سے بڑھا کر آٹھ سو ملین ڈالر کرنے کی درخواست کی تھی جو کورین حکومت نے اصولی طور پر تو منظور کرلی تھی تاہم پاکستان کی جانب سے صرف قرض کی حد کا صرف پینتالیس فیصد استعمال ہمارے لیے قرض کی حد کو بڑھا نہیں سکا تھا۔

سفیر پاکستان نے جنوبی کوریا میں اپنی سفارتی ٹیم خاص طور سفارتی امور کی نگراں سارہ سرور اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شفیق حیدر کی خدمات قابل تعریف ہیں جبکہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن مدثرچیمہ کی قیادت میں کمیونٹی اور قوم کی بہترین خدمت کررہی ہے اپنی بہترین ٹیم کے باعث ہی ہماری مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے ۔

رحیم حیات قریشی نے جنوبی کوریا میں پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کردار کی بھی تعریف کی جو نہ صرف اپنی بہترین تعلیمی نتائج کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں بلکہ جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کا بھی سبب بن رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری