عالمی بینک نے سندھ میں کرپشن کے باعث فنڈنگ روک دی

عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کے باعث صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کئی منصوبوں پر فنڈنگ روک دی ہے۔

عالمی بینک نے سندھ میں کرپشن کے باعث فنڈنگ روک دی

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، 2013 میں عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی بینک سندھ میں تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے فنڈنگ کررہا تھا، عالمی بینک نے محکمہ تعلیم میں بہتری کے لئے دو سال کے دوران 55 ارب روپے جاری کئے تھے۔

معاہدے کے تحت ملنے والی رقم کو انتظامی و مالی معاملات اور اساتذہ کے بہتر معیار پر خرچ کیا جانا تھا، اس کے لئے 17 گریڈ کے نئے کیڈر کے افسران تعینات ہونے تھے لیکن محکمہ تعلیم پرانے کیڈر کے افسران کا تبادلہ کر کے ان ہی سے کام لیتا رہا۔

عالمی بینک نے کئی بار اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے، جس کے بعد عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ کے کئی منصوبوں کو فنڈز روک دی ہے، اس کے علاوہ عالمی بینک نے رواں سال کے لئے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی ہے، اساتذہ کی تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے تاہم اس میں بھی کمی کردی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری