پاکستان: سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


پاکستان: سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونا 300روپے فی تولہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق300روپے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قدر 68 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 258 روپے اضافے سے 58 ہزار 728 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر پانچ ڈالر اضافے سے 1328 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری