اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی

اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے اور دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ کشیدگی کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا جس میں سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے مداخلت کریں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرائے جبکہ سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملے رکوائیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سےکہا کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے، بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جاسکتا، مطمئن ہوں کہ اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری