کالعدم تنظیموں کے123فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے


کالعدم تنظیموں کے123فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

کالعدم بلوچ تنظیموں کے123فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال کر امن کا پرچم تھام لیا، ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں سیاسی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سول و فوجی افسران بھی موجود تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان میں امن کی جیت ہوگئی، دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے والے اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، پہاڑوں سے اُتر کر درجنوں فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، فراریوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی جمع کرایا، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا۔

قومی دھارے میں شامل ہونے والے کالعدم بلوچ تنظمیوں کے123فراری افراد کی بحالی کے حوالے سے پرُامن بلوچستان پالیسی کے تحت محب وطن بھائیوں کی مالی امداد دینے کے سلسلے میں سبی کے جرگہ ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر گہرام بگٹی تھے، تقریب میں بلوچستان کی سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول و فوجی افسران  بھی شریک تھے۔

سبی سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ناشاد بلوچ کے مطابق تقریب سے سردار زادہ میرحیربیار ڈومکی ، بریگیڈئیر ذوالفقار باجوہ اور میر فرید رئیسانی نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر مہماناں گرامی نے خوشحال پاکستان پرُامن بلوچستان کی پالیسی کے تحت123افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کرکے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری