پی ایس ایل4 میں آج کا مقابلہ

پاکستان سپرلیگ 4 کے آٹھویں میچ میں آج ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل4 میں آج کا مقابلہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مد مقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔

ملتان سلطانز نے بھی اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور ایک ہی میچ سکی ہے، پہلے میچ میں ملتان سلطان کو کراچی کنگز کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسرے میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ملتان سلطان 2 پوائنٹس کے ساتھ اسکور بورڈ پر تیسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ اسکور بورڈ پر برتری قائم رکھنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آج کے میچ میں جیتنا ضروری ہے۔

پی ایس ایل 4کے ابتدائی مرحلے میں اب تک سات میچز ہو چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل اسکور پر سر فہرست ہے۔ ملتان سلطان، پشاور زلمی، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹد کے پوائنٹس برابر ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری