ترک صدر اور ملائیشیاء کے وزیراعظم مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے


ترک صدر اور ملائیشیاء کے وزیراعظم مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل تولاگا اوک نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ترک صدر مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اے آر وائے نیوزکے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان یوم پاکستان  کے موقع پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جو کہ پاکستان کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری ہے کیونکہ یوم پاکستان پرملائیشیاء کے وزیراعظم بھی پاکستان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔

ترک حکام پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کیلئے روابط میں ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملائیشیاء کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان میں بطور مہمان خصوصی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کیا تھا ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری