بھارت کی متعدد جامعات میں کشمیری طلبا وطالبات پر تشدد


بھارت کی متعدد جامعات میں کشمیری طلبا وطالبات پر تشدد

بھارت نے انتہاپسندی حد عبور کرتے ہوئے بے قصور کشمیری طلبا پر مختلف جامعات سے بے دخل کردیا اور ان پرتشدد بھی کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کی متعدد یونیورسٹیوں سے اب تک درجن سے زائد طلبا و طالبات کو بے دخل کیا جا چکا ہے اور مار پیٹ بھی کی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بھارت کی متعدد جامعات میں کشمیری طلبا وطالبات پر تشدد اور گرفتاریوں کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔

قوانٹم یونیورسٹی دہرادون سے 7 طلبا، اسپورتھی کالج اور چنائی کالج بینگلور سے تین طلبا، ایس جی ٹی یونیورسٹی گُڑگاوں دہلی سے ایک طالبہ، ایس یو ایس انجینئرنگ کالج جارکھنڈ سے دو طلبا، نیمز پیرامیڈیکل کالج جےپور سے چار طالبات کو بے دخل کیا گیا ہے۔

یشونت سنگھ پارمار یونیورسٹی ہماچل پردیش سے دو کشمیری طلبا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بھارت کی مختلف جامعات میں کشمیری طلبا کے خلاف احتجاج اور مار پیٹ جاری بھی جاری ہے جس سے  متعدد اسٹوڈنٹس زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری